The news is by your side.

Advertisement

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

لندن: انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 900 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے پیسر اور مجموعی طور پر چھٹے بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بولر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 900 وکٹیں بھارت کے خلاف احمد آباد میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ اجنکیا رہانے کو پویلین بھیج کر مکمل کیں۔

جیمز اینڈرسن سے قبل یہ اعزاز لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم، گلین میک گرا، مرلی دھرن، شین وارن اور انیل کمبلے حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا 949 جبکہ وسیم اکرم 916 انٹرنیشنل وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں، اسپنرز مرلی دھرن ۔1347، شین وارن 1001 اور انیل کملبے 956 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

مزید پڑھیں: انگلینڈ کو شکست، بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں

یاد رہے کہ بھارت چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور 25 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت نے ٹیسٹ سیریز 3-1 سے اپنے نام کی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا دونوں ٹیمیں رواں سال 18 جون کو لارڈز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں