تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

امریکا:‌ وزیر کی برطرفی کے بعد پینٹاگون کے اعلیٰ‌ عہدیدار مستعفی

واشنگٹن: وزیر دفاع کی سبکدوشی کے چند گھنٹوں بعد پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار جیمز اینڈریسن نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا، وہ قائم مقام انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس فار پالیسی کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

وزارت دفاع نے جیمز اینڈریسن کے استعفے کی تصدیق کردی البتہ عہدہ چھوڑنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ’ممکن ہے ٹرمپ نے پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہو‘۔

واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی سکریٹری برائے دفاع مارک ایسپر کو برطرف کیا تھا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا گیا ہے، ان کی جگہ کرسٹوفر ملر کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال تئیس جولائی کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع کے سینیئر ترین اہلکار مارک ایسپر کو نیا وزیر دفاع بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -