بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

جیمز اینڈرسن نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز کا نام بتا دیا۔

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن سے حالیہ انٹرویو میں ریپڈ فائر سیشن کے دوران مختلف ممالک سے ان کے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں سوال کیا گیا۔

جواب میں اینڈرسن نے کہا کہ میرے پسندیدہ کرکٹرز شین وارن، جو روٹ، ٹم ساؤتھی، اے بی ڈیویلیرز، بابر اعظم اور ویرات کوہلی ہیں۔

سابق انگلش فاسٹ بولر نے پاکستان کے لیجنڈ بیٹرز یونس خان، انضمام الحق، جاوید میانداد، محمد یوسف اور سعید انور کو نظر انداز کرکے بابر اعظم کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ جیمز اینڈریسن حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں اور انہوں نے انٹرنیشل کیریئر میں 991 وکٹیں حاصل کیں۔

سابق  انگلش کرکٹرز نے ٹیسٹ میں 704 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم ان دنوں بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں انہیں نے دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں