ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور جاسوس فلم سیریز جیمز بانڈ کے اداکار ڈینیل کریگ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ‘جیمز بانڈ ننوٹائم ٹو ڈائی’ میں برطانوی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کا کردار نبھانے والے اداکار ڈینیل کریگ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکار ڈینیل کریگ کے کورونا وائرس کاشکار ہونے کی وجہ سے ان کی پرفارمنس منسوخ کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -
ڈینیل کریگ ان دنوں ڈرامہ ‘براڈوے اون میک بیتھ’ میں روتھ نیگا کے مدمقابل اداکاری کررہے تھے جو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔
ڈرامے کی منسوخی سے متعلق پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے۔