The news is by your side.

Advertisement

جیمزبانڈ کی پوتی نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا، پہلی فلم کب ریلیز ہوگی؟

لندن : جیمز بانڈ کی پوتی نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا، ایمبر مور کی فلم پیر کو ریلیز کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنہ 1973 سے 1985 تک برطانوی خفیہ ایجنسی کے مشنز پر بنائی گئی فلم سیریز میں جیمز بانڈ 007 کا کردار نبھانے راجر مور کی پوتی بھی بڑے پردے پر جلوہ ہونے کو تیار ہیں۔

22 سالہ ایمبر مور نے ایکشن تھرلر فلم کنگ پن سے اپنے کیرئیر کا ڈیبیو کیا ہے، جس میں وہ کیٹ کا کردار نبھارہی ہیں جو کرائم باس کی بیٹی ہے۔

ایمبر نے 2015 میں بننے والی جیمز بانڈ کی فلم میں سیٹ رنر کے طور پر کام کیا تھا تاہم اس دوران انہوں نے فلم کے ہیرو ڈینیل کریج سے اپنی پہچان چھپائی رکھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں