تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

باسکٹ بال: دنیا بھر میں مقبول کھیل کس کی ایجاد ہے؟ تفصیل جانیے

باسکٹ بال ایک انڈور گیم ہے جسے 94 فٹ طویل اور 50 فٹ چوڑے مستطیل کورٹ میں‌ کھیلا جاتا ہے۔ اس کورٹ کے دونوں سروں پر زمین سے 10 فٹ کی بلندی پر دو جالی دار باسکٹ ایک بڑے ہک میں لٹکی ہوتی ہیں۔ کھلاڑی مخصوص گیند ان کے اندر ڈالتے ہیں اور ٹیموں کو پوائنٹس ملتے ہیں۔

یہ کھیل فٹ بال اور والی بال کے طرز کا ہے، لیکن ان کھیلوں کی طرح باسکٹ بال کھلے میدان میں نہیں کھیلا جاتا۔

یہ کھیل جیمس نائے اسمتھ (James Naismith) کی ایجاد ہے۔ یہ 1891ء کی بات ہے۔

پروفیسر جیمس نائے اسمتھ کا تعلق کینیڈا سے تھا جو ہجرت کرکے امریکا جا بسے۔ وہ کھیلوں کے شیدائی ہی نہیں طبیب اور ماہر فزیکل انسٹرکٹر بھی تھے اور اسی حیثیت میں ملازمت بھی کرتے تھے۔

جیمس نائے اسمتھ کو برسات اور برف باری یا موسمِ‌ سرما کے دوران طلبا کی جسمانی فٹنس اور کھیل کود کے حوالے سے تربیت دینے میں خاصی مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ وہ انھیں‌ کھلے میدان میں‌ نہیں‌ لے جاسکتے تھے۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے ایک ایسے انڈور گیم کے بارے میں سوچنا شروع کیا جو سردیوں کے طویل موسم میں بھی کھیلا جاسکے اور اسکول کے طلبا کو چاق چوبند رکھے۔ یوں باسکٹ بال کا خاکہ ان کے ذہن میں ابھرا اور وہ اسے باقاعدہ اصولوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے مزید سوچنے لگے۔

اگلے برس ان کا ایک شاگرد فرینک ماہن ان سے ملاقات کے لیے آیا جسے انھوں نے اپنے ایجاد کردہ کھیل کے بارے میں‌ بتایا تو اس نے اس کا نام پوچھا۔ نائے اسمتھ نے کہاکہ ابھی تو میں‌ اسے ایک مکمل شکل دینے پر غور کررہا ہوں، نام ابھی نہیں‌ سوچا ہی نہیں۔

نائے اسمتھ نے اپنے ایجاد کردہ کھیل میں اسکور کے لیے بال پھینکنے کی غرض‌ سے آڑو کی مخصوص باسکٹ استعمال کی تھی۔ ماہن نے اسی مناسبت سے کھیل کا نام ’’باسکٹ بال‘‘ تجویز کیا جو نائے اسمتھ کو پسند آیا۔ انھوں نے اس کھیل کے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کے بعد 1892ء میں نیویارک کے ایک جمنازیم میں سرکاری سطح پر اس کا پہلا مقابلہ کرایا۔

بعد 1906ء میں اس میں جدّت کی گئی اور آڑو کی ٹوکری کی جگہ دھات کے گھیرے نے لے لی جس میں ڈوریوں سے جال بنایا گیا تھا۔ چند برسوں بعد یہ کھیل امریکا بھر میں مقبول ہوگیا۔ اور بعد میں دنیا کے دیگر ممالک تک پہنچا۔

Comments

- Advertisement -