پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

معروف اداکار جیمز وین ڈر بیک 48 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: مشہور زمانہ ٹین ڈرامہ سیریز ’ڈاسنز کریک‘ کے اسٹار معروف اداکار جیمز وین ڈر بیک 48 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق جیمز وین ڈر بیک کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر شیئر کی، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ہمارے پیارے جیمز ڈیوڈ وین ڈر بیک آج دنیا سے رخصت ہو گئے، انہوں نے اپنے آخری ایام ہمت، ایمان اور وقار کے ساتھ گزارے۔

سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اداکارہ سارہ مشیل گیلر نے لکھا، ’اگرچہ جیمز کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی، لیکن یہ ناصرف آپ کے خاندان بلکہ دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔‘

گو فنڈ می پر ان کی بیوہ اور چھ بچوں کی مدد کے لیے 5 لاکھ ڈالر جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا جو لانچ کے ایک گھنٹے کے اندر ہی 2 لاکھ ڈالر سے زیادہ جمع کر چکی تھی۔

وین ڈر بیک نے 2024 میں بتایا تھا کہ انہیں کولوریکٹل کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جو ایک معمولی کولونوسکوپی کے دوران سامنے آیا تھا۔

معروف اداکار 39 برس کی عمر میں چل بسے، آخری پوسٹ وائرل

انہوں نے کہا تھا کہ میں اب تک اس سے خود ہی نمٹ رہا تھا، علاج کروا رہا تھا اور اپنی صحت پر پہلے سے زیادہ توجہ دے رہا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں