جمائما کے منی ٹریل ثبوت ابھی تک عدالت نہیں پہنچے، حنیف عباسی Jamaima Money
The news is by your side.

Advertisement

جمائما کا منی ٹریل ابھی تک عدالت نہیں پہنچا، حنیف عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جمائمہ کی طرف سے آنے والی منی ٹریل ابھی تک عدالت نہیں پہنچ سکی، تحریک انصاف کے چیئرمین کی عجیب منطق ہے کہ جو دیں مان لیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ شوکت خانم کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق انکشاف پی ٹی آئی کے بانی رکن نے کیا، شوکت خانم اسپتال کے ڈائریکٹرز میں دوستوں اور بہنوں کے نام شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی عدالت سے نہیں بھاگے، عدالت سے بھاگنے والے قوم کو ٹوئٹ اور عدالتی بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کر کے گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر اب وہ کامیاب نہیں ہوں گے، عمران خان کل عدالت میں منی ٹریل،فارن فنڈنگ کا دینا ہوگا۔

پڑھیں: جمائما نےعمران خان کی منی ٹریل سے متعلق 15 سال پرانا ثبوت ڈھونڈ نکالا

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ غلط فیصلوں کی بنیاد پر پاکستان پستی کی طرف جائے گا،  ساری جماعتوں کا کچرا اٹھا کر ایک جگہ جمع کردیا اور اُن سے تبدیلی کا نعرہ لگوایا گیا، ایسے نعروں اور جھوٹے دعووں کو بند ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بنی گالہ اراضی کیسے خریدی گئی؟جمائما نے عمران خان کے بیان کو سچ قرار دیدیا

یاد رہے سپریم کورٹ میں بنی گالہ اراضی کی خریداری سے متعلق کیس زیر سماعت ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں