ریاست کشمیر بھارت میں ضم نہیں ہوئی، جموں وکشمیر ہائی کورٹ -
The news is by your side.

Advertisement

ریاست کشمیر بھارت میں ضم نہیں ہوئی، جموں وکشمیر ہائی کورٹ

جموں و کشمیر: ہائی کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق کشمیر کی ریاست بھارت میں ضم نہیں ہوئی، دفعہ تین سو ستر کے تحت کشمیر نے اپنی خودمختاری برقراررکھی۔

مقبوضہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس حسنین مسعودی ،جسٹس راج کوتوال پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا، فیصلے میں کہا گیاکہ دیگر خود مختار ریاستوں نے بھارت کیساتھ دستاویز الحاق پر دستخط کئے تھے لیکن جموں و کشمیرکی ریاست ملک میں ضم نہیں ہوئی تھی بلکہ اس نے ہندوستان کیساتھ الحاق کے وقت اپنی محدود خودمختاری برقرار رکھی تھی، دفعہ تین سو ستر کو منسوخ کیا جاسکتا ہے نہ ہی اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے۔

حریت رہنما شبیر شاہ کا کہنا تھا کہ تقسیم سے پہلے بھی کشمیر بھارت کا حصہ نہیں تھا، بھارت بندوق کے زور پر مقبوضہ کشمیر پر حکومت کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں