جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار دے دی گئی۔

آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جموں کشمیر ایکشن کمیٹی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے کام کرنے والی تنظیم فرسٹ شیڈول میں شامل کر لی گئی۔

آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا 9جون کو ہڑتال، لانگ مارچ کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر انسداددہشت گردی ایکٹ 2014کےتحت تنظیم کو کالعدم قرار دیا اور صدر آزاد جموں وکشمیر نے تنظیم کو پروسکرائبڈ آرگنائزیشن قرار دینے کی منظوری دی۔

حکومت آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ تنظیم کیخلاف امن وسلامتی کو نقصان پہنچانےکے معقول شواہد موجود ہیں تنظیم عوام کو خوفزدہ کرنے اور معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے میں ملوث ہے، تنظیم ریاست میں انتشارپیدا کرنے میں ملوث پائی گئی۔

نوٹیفکیشن میں تنظیم پرنفرت کو فروغ دینے اور ریاستی امن متاثر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں