ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

جامشورو: 15 دن قبل اغوا ہوئی 14 سالہ لڑکی بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو (8 مارچ 2026): سیہون پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 15 دن قبل اغوا ہونے والی 14 سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔

سیہون پولیس کے مطابق پولیس نے خیرپور کے کچے سے مغویہ نائلہ چانڈیو کو بحفاظت بازیاب کروایا، 14 سالہ لڑکی کو اغوا کاروں نے 10 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا تھا، کارروائی کے دوران بین الصوبائی گروہ کی 2 اغوا کار خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سول اسپتال کراچی سے 3 ماہ قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

درگاہ لعل شہباز قلندر پر دھاگے بیچنے والی نائلہ چانڈیو کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ والدہ زرینا کی مدعیت میں وقار اور ذوالفقار سمیت دیگر کے خلاف درج تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سیہون نہر پر کام کرنے والے مزدوروں نے میری بیٹی کو اغوا کیا۔

سیہون پولیس کے مطابق مغویہ کو پہلے نوابشاہ اور بعد میں خیرپور کے کچے میں رکھا گیا تھا، گرفتار خواتین سے تفتیش جاری ہے، گروہ کے دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں