کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم جانان کی کاسٹ آج کل اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہے اور اس کے لیے وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہے۔
ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران معروف ٹی وی اداکار فیصل قریشی بھی جانان کی کاسٹ سے ملے اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
جانان کی ٹیم نے کراچی میں واقع دارالسکون کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ذہنی معذور بچوں اور افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر انہوں نے مثبت پیغامات والے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں وہ ان افراد کو قبول کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

:دیکھیئے فلم کا ٹریلر
فلم کی مرکزی کاسٹ میں ارمینہ رانا خان، علی رحمان اور بلال اشرف شامل ہیں۔
:دیکھیئے فلم کا ٹائٹل سانگ
فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں




