تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب کا الجنادریہ ثقافتی میلہ نومبر 2020 میں سجے گا

ریاض :سعودی وزارت ثقافت نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ قومی ورثے اور ثقافت سے متعلق مملکت کا مقبول ترین الجنادریہ میلہ اب نومبر 2020 میں ہو گا،رواں سال جولائی میں اس سالانہ میلے کے انعقاد اور نگرانی کی ذمے داری نیشنل گارڈز کی وزارت سے لے کر وزارت ثقافت کے حوالے کر دیے جانے کے بعد ، یہ میلے کا پہلا نیا ایڈیشن ہو گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت ثقافت کے سرکاری ترجمان عبدالکریم الحمید نے باور کرایا کہ ان کی وزارت مذکورہ میلے کے ثقافتی مواد کو ترقی دینے اور مختلف نوعیت کے پروگرام اور سرگرمیاں ترتیب دینے کے لیے کوشاں ہے جو قومی ورثے کی گہرائی کی عکاسی کریں۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کی جانب سے جی ٹوئینٹی سربراہ اجلاس کی میزبانی کے موقع پر دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے لوگوں کے سامنے مملکت کی بھرپور ثقافت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

خیال  رہے کہ آئندہ برس منعقد ہونے والا الجنادریہ میلہ وزارت ثقافت کے زیر انتظام پہلا ایڈیشن ہو گا۔

اس سے قبل سنہ  1985 میں آغاز کے بعد سے اب تک ہونے والے 34 ایڈیشنوں کا انعقاد نیشنل گارڈز کی وزارت کرتی آئی ہے۔ اس دوران الجنادریہ کا میلہ قومی ورثے اور تاریخ کی عکاسی کرنے کے حوالے سے قومی مینار ثابت ہوا اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -