The news is by your side.

Advertisement

امریکی معروف سیاہ فام گلوکارہ کا پولیس کے دہرے رویے کیخلاف احتجاج

لاس اینجلس: امریکہ کی معروف سیاہ فام گلوکارہ وموسیقار جینلی مونی پولیس کے معتصبانہ رویے کیخلاف میدان میں آگئیں۔

لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کے مقام پر معروف گلوکارہ جینلی اورسینکڑوں سیاہ فام شہریوں نے جمع ہوکر پولیس کے دہرے رویے کیخلاف احتجاج کیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھاکہ پولیس کا سیاہ فاموں کے خلاف بڑھتا ہوا نسلی تعصب متحدہ امریکہ کیلئے خطرہ بن سکتاہے، اس موقع پر جینلی مونی نے تیرہ اگست کو ریلیز ہونے والا اپنا گانا ہیل یو ٹام بوٹ بھی گایا ۔

ریلیز کے بعد ابتک لاکھوں لوگ اس گانے کو سن کرپسند کرچکے ہیں، گانے میں سیاہ فام کے قاتل پولیس افسر ٹام بوٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں