شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینیس ٹیسا اور کرن حق کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جینیس ٹیسا نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اداکارہ کرن حق کے ساتھ جملے پر لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جینیس ٹیسا کہتی ہیں کہ ’دھیرے بولنا وہ جو لڑکی ہے ناں۔‘ کرن حق چیخ کر بولتی ہیں کہ ’وہ والی لڑکی۔‘
جینیس ٹیسا پھر ان سے کہتی ہیں کہ ’دھیرے بول اس کی ایکس (سابقہ) ہے۔‘ کرن حق پھر زور سے کہتی ہیں کہ ’کس کی ایکس ہے؟۔‘
اداکارہ جینیس ٹیسا، کرن کے چیخ کر بولنے پر حیران رہ جاتی ہیں۔‘
انہوں نے ویڈیو میں کرن حق کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے تیز بولنے والے دوستوں کو ٹیگ کریں۔‘
جینیس ٹیسا نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرن حق متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’روحی‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔
میرے ہی رہنا کی دیگر کاسٹ میں ندا ممتاز، شہروز سبزواری، سید جبران، سبحان احمد، فیضان شیخ، اریج محی الدین ودیگر شامل تھے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں جینیس ٹیسا ’شانزے‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔