(12 اگست 2026): بھارت میں تعلیمی نظام اور امتحانی پرچے لیک ہونے کے خلاف بھرپور احتجاج سے مقبولیت حاصل کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے بڑا اعلان کر دیا۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے اگلے بڑے قدم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنتر منتر کا سیزن 2 بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔ ابھیجیت دیپکے نے حال ہی میں جھارکھنڈ احتجاج کیلیے اپنی پارٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنے حقوق کیلیے لڑ رہے ہیں کسی ووٹ بینک کیلیے نہیں۔
#WATCH | Delhi | Cockroach Janta Party (CJP) Founder Abhijeet Dipke says, "Many people were commenting on Instagram when Season 2 of ‘Jantar-Mantar’ will begin. I want to tell them that Season 2 of ‘Jantar-Mantar’ is going to start very soon.” pic.twitter.com/v5dkaQcPtv
— ANI (@ANI) August 12, 2026
انہوں نے کہا کہ سی جے پی کے کارکنان رانچی کے جے پال سنگھ منڈا اسٹیڈیم میں احتجاجی مقام پر موجود ہیں اور ہر ممکن طریقے سے مظاہرین کی مدد کر رہے ہیں۔
دہلی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ ان کی پارٹی جلد ہی جنتر منتر احتجاج کا سیزن 2 منعقد کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ انسٹاگرام پر تبصرہ کر رہے تھے کہ جنتر منتر کا سیزن 2 کب شروع ہوگا، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ جنتر منتر کا سیزن 2 بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔
سی جے پی کے قومی ترجمان آستوش رنکا نے سرکاری اسکولوں کی غفلت پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے سرکاری اسکولوں کو مسلسل اور مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اس ملک میں سرکاری اسکولوں کو مسلسل اور مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے، ہمارے دیہاتوں کے بچوں کو مزدور کے طور پر کام کرنے کیلیے چھوڑ دیا گیا ہے لیکن اب حکومتوں کو سرکاری اسکولوں پر توجہ دینی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑ سکتے اسی لیے ہم 15 اگست کو ایک مہم شروع کر رہے ہیں، ہم مطالبہ کریں گے کہ حکومت تمام دیہات کے سرپنچوں پر زور دے کہ وہ اپنے گاؤں کے اسکولوں کو بہتر بنائیں، اگر انہوں نے تعمیل نہ کی تو ہم وہاں احتجاج کریں گے۔


