تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

دبئی: یکم جنوری کو سرکاری چھٹی کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے سال کے پہلے روز سرکاری تعطیل دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یکم جنوری 2019 بروز منگل سرکاری تعطیل دینے کا اعلان کیا، جس کے تحت مملکت کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز اور دفاتر بند رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے لیبر قوانین میں نئے سال کے پہلے روز ملازمین کو تعطیل دی جاتی ہے جس کی تنخواہ کمپنی ادا کرتی ہے جبکہ جو کمپنیاں یکم جنوری کو معمول کے مطابق کھلتی ہیں وہ قانون کے آرٹیکل 81 کے مطابق ملازمین کو 150 فیصد اضافی تنخواہ ادا کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: نئے سال کی آمد پر دبئی حکومت کا شاندار اعلان

یاد رہے کہ دبئی اور خلیجی ممالک میں 31 دسمبر کی رات نئے سال کی آمد کا شاندار جشن منایا جاتا ہے، رات 12 بجتے ہیں لوگ نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس ضمن میں مختلف مقامات پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جشن کی تھکن اتارنے کی وجہ سے یکم جنوری کی چھٹی دینے کا فیصلہ کئی سال قبل کیا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نئے سال کے جشن کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں نئے سال کی آمد پر سیاحوں کا سمندر امڈ آتا ہے جہاں تمام ہوٹلز کی پیشگی بکنگ کر لی جاتی ہے اور بلند عمارتوں پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی: غیر ملکی سیاحوں کے لیے زبردست اعلان

موسیقی، روشنی اور آتش بازی کو دیکھتے ہوئے اگر دبئی کو مشرق وسطیٰ کا پیرس کہا جائے توغلط نہیں ہوگا کیونکہ یہاں دنیا بھر سے ہر رنگ و نسل اور زبان بولنے والا شخص موجود ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -