ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

کراچی میں گیارہویں جاپان فیسٹ کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی – جاپانی قونصل خانہ کراچی نے، پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ (پی جے سی اے) اور پاکستان جاپان بزنس فورم (پی جے بی ایف) کے اشتراک سے جاپان فیسٹیول (جاپان فیسٹ) ۲۰۲۵ کا انعقاد کیا، جو جاپانی ثقافت اور روایات کا ایک شاندار جشن تھا۔ بیچ لگژری ہوٹل میں منعقد ہونے والا یہ تہوار جاپان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں، فنکارانہ نمائشوں اور پرفارمنسز کا حسین امتزاج پیش کیا۔

جاپانی قونصل جنرل کراچی، ہاتوری مَاسارو نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور جاپان اور پاکستان کے عوام کے درمیان باہمی تفہیم کو گہرا کرنے میں ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ “جاپان فیسٹ” ایک بامعنی پلیٹ فارم بن چکا ہے جو نہ صرف جاپانی ثقافت کے تجربے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ عوام کے ساتھ دوستی کو بھی فروغ دیتا ہے۔

جاپان فیسٹ ۲۰۲۵ میں رنگا رنگ سرگرمیوں پیش کی گئی، جن میں کاس پلے مقابلہ، جاپانی روایتی رقص بون اوڈوری، اور ایک موسیقی کنسرٹ شامل تھا جس میں جاپان اور پاکستان کے فنکاروں نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ فیسٹیول میں ایکی بانا، بونسائی نمائش، دلچسپ کھیل اور اوریگامی بھی شامل تھے، جس نے شرکاء کو جاپان کی ثقافتی اور فنکارانہ وراثت کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

جاپانی قونصل خانہ کراچی تمام شرکاء، شراکت داروں اور حاضران کا دلی شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے جاپان فیسٹ ۲۰۲۵ کو ایک یادگار موقع بنایا۔ جاپانی قونصل خانہ مستقبل میں جاپان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے اور دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرامید ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں