تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جاپان نے غیرملکیوں پر بڑی پابندی عائد کردی

ٹوکیو: حکومت جاپان نے اصولی طور پر تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنا شروع کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے پیش نظر حکومت جاپان نے تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنا شروع کردی۔

جاپان نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے بعد بھی چین اور جنوبی کوریا سمیت دس ممالک اور تائیوان سے کاروباری افراد کے ملک میں داخلے کی اجازت جاری رکھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے اس کے پیش نظر غیرملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی پر عملدرآمد جمعرات کے روز سے شروع ہوگیا ہے اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہنگامی حالت کا نفاذ ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ جاپانی شہری ملک واپس آسکتے ہیں جبکہ رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے غیر ملکی جاپان میں دوبارہ داخل ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رشتے دار کی تدفین یا بچے کی پیدائش جیسی خصوصی وجوہات کی بنیاد پر بھی غیر ملکی جاپان میں داخل ہوسکیں گے۔

حکومت نے واضح کیا کہ ایسے لوگوں کیلئے لازم ہو گا کہ وہ 14 روز تک گھر یا رہائشی جگہوں پر مقیم رہنے کا وعدہ کریں اور اپنے مقام کی معلومات محفوظ کریں، اگر انہوں نے اس ضابطے کی خلاف ورزی کی تو حکومت ان کے نام ظاہر کرنے اور ایسے لوگوں کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کرنے پر غور کرے گی جن کے پاس یہ اجازت نامے ہیں۔

Comments

- Advertisement -