The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نے جاپان بھارت مشترکہ اعلامیہ مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت جاپان اعلامیہ مسترد کردیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اعلامیہ سیاق وسباق، بے معنی اور غیر ضروری  ہے یہ مہم پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے30نومبر کے جاپان بھارت مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کردیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت جاپان اعلامیہ سیاق وسباق، بےمعنی اور غیر ضروری ہے۔

بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کے پیرائے میں مبینہ مہم پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، بھارت کے پروپیگنڈا سے دنیا واقف ہے۔

دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت غاصبانہ اقدامات سے توجہ ہٹانے کیلئے مہم پر عمل پیرا ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹاسکتا۔

بھارت کی ایف اے ٹی ایف کو سیاست زدہ کرنے کی سازش دنیا نے دیکھ لی ہے، پاکستان بھارتی پروپیگنڈے کا ہرسطح پر مقابلہ کرتا رہے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ پر تحفظات سفارتی چینلز سے جاپان تک پہنچا دیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی پر متوازن مؤقف اپنائیں اور زمینی حقائق کے برعکس یکطرفہ نقطہ نظر سے گریز کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں