اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

انسداد پولیو کے لیے جاپان کا پاکستان کو قرض

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جاپان پاکستان کو پولیو سے نمٹنے کے لیے 59 ملین ڈالر کے آسان قرضے فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندہ اور جاپانی سفیر نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کے مطابق جاپان پاکستان کو پولیو سے نمٹنے کے لیے آسان شرائط پر 59 ملین ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان باڈی بلڈنگ کا ورلڈ چمپیئن

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے جاپانی معاونت کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔ جاپانی سفیر نے بھی پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کیا۔

پاکستان اور افغانستان دنیا کے ان صرف 2 ممالک میں شامل ہیں جہاں پولیو کا مرض تاحال موجود ہے۔ 2014 میں پڑوسی ملک بھارت بھی پولیو فری ملک بن چکا ہے۔ اسی سال پاکستان میں پولیو کے مریضوں کی تعداد 306 تک جا پہنچی جو پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نجی اسکول کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

اس کے اگلے سال 2015 میں یہ تعددا گھٹ کر 54 تک جا پہنچی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں پولیو ورکرز پر حملے بھی جاری ہیں جن میں دسمبر 2012 سے اب تک 54 جانیں جا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں