ٹوکیو: مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث عالمی توانائی منڈیوں پر ممکنہ دباؤ کے پیش نظر جاپان نے اپنے اسٹریٹجک ریزرو سے تیل ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سی کٹر ریزرو سے 15دنوں کا تیل مارکیٹ میں ریلیزکردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد تیل درآمد کرنے والے ممالک کی توانائی کی سلامتی کو درپیش خطرات کے اثرات کو کم کرنا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق جاپانی حکومت نے صورتحال کے پیش نظر اپنے اسٹریٹجک آئل ریزروز سے تیل کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی رسد متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث جاپان نے پیشگی اقدامات کیے ہیں۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد توانائی کی سپلائی کو مستحکم رکھنا اور ممکنہ عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ سے نمٹنا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 104 ڈالر سے تجاوز کرگئی
دنیا بھر کے ممالک اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنی توانائی کی حکمتِ عملیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


