تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

جاپان میں ریکارڈ توڑ گرمی، بجلی کا سنگین بحران

ٹوکیو: ایشیائی ملک جاپان ان دنوں کا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اس دوران دارالحکومت ٹوکیو میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ہیٹ ویو سے متاثرہ 13 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کم از کم دو افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کی وجہ سے جاپان میں بجلی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ جاپان کی حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کم بجلی استعمال کریں۔

بجلی کے بحران سے بچنے کیلئے جاپانی پاور کمپنیاں بند کیے گئے تھرمل پاور پلانٹس کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہیں جبکہ ری ایکٹرز کو دوبارہ فعال کرنے سمیت متبادل توانائی کے ذرائع کے اضافی استعمال کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -