تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

جاپانی ماہرین کا شاندار کارنامہ، موبائل مسجد سڑکوں پر آگئی۔۔ ویڈیو دیکھیں

ٹوکیو: جاپان کے ماہرین نے مسلمانوں کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے والے ’موبائل مسجد‘ تیار کی جس میں اب مسلمان نماز ادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی ماہرین نے دو سال کی جدوجہد کے بعد سفید رنگ کے ٹرک میں مسلمانوں کے لیے ایسی مسجد تیار کی جسے ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جاپان میں 2020 کو اولمپکس کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس کے پیش نظر اس مسجد کو تیار کیا گیا، اسے اسٹیڈیم کے ایک کونے میں کھڑا کر دیا جائے گا تاکہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے مسلمان آسانی سے عبادت کرسکیں۔

جاپانی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ یشوہارو کا کہنا ہے کہ ’اولمپکس کے ایونٹ میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمانوں کی جاپان آمد متوقع ہے اس لے علاوہ یہاں 70 لاکھ سے زائد مقامی مسلم بھی رہتے ہیں‘۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول کریں

اُن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے کیا گیا اس ضمن میں وزیر برائے مذہبی امور اور ثقافت نے موبائل مسجد بنانے کی خصوصی ہدایت دی تھی تاکہ جاپان آنے والے مسلمانوں کو عبادات کے لیے موزوں جگہ فراہم کی جاسکے۔

موبائل مسجد جاپان کے شہر ٹویوٹا میں واقع اسٹیڈیم کے پاس کھڑی رہے گی علاوہ ازیں شہر کے دوسرے عوامی مقامات پر بھی عبادات کے لیے اس طرز کی دوسری مساجد تیار کر کے کھڑی کی جائیں گی۔

مسجد میں 48 اسکوئر میٹر کا کمرہ بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 50 سے زائد لوگ آسانی کے ساتھ نماز ادا کرسکیں گے، امام کے لیے علیحدہ جگہ جبکہ خصوصی وضو خانہ بھی بنایا گیا ہے۔

جاپان میں بسنے والے مسلمانوں نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے مسرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2016 میں انڈونیشیا میں بھی ایک مذہبی تنظیم ’دی مسجد فاؤنڈیشن‘ نے مقامی اور مسلمان سیاحوں کی سہولت کے لیے موبائل مسجد متعارف کرائی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -