خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کاکردارمثالی ہے: جاپانی ایلچی -
The news is by your side.

Advertisement

خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کاکردارمثالی ہے: جاپانی ایلچی

اسلام آباد: جاپان کے خصوصی ایلچی برائے پاکستان اورافغانستان ’تاکاہاشی‘ اور جاپان کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوب مشرقی اورمغربی امور’کازویا ناشیدا‘ نے پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی ہے۔

دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی کا کہناتھا کہ پاکستان اور جاپان ایک دوسرے کے انتہائی اہم دوست اوراسٹریٹجک پارٹنرہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی میدانوں میں تعاون جاری ہے۔

انہوں نے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی وزیراعظم پڑوسیوں سے دوستانہ تعلقات اور خطے میں عدم مداخلت پریقین رکھتے ہیں۔

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان ہی خطے میں قیامِ امن کی ضمانت ہے اوراس سلسلے میں پاکستان افغان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔

ملاقات کے دوران جاپانی ایلچیوں نے پاکستان اورجاپان کے دیرینہ تعلقات کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ معاشی اوراقتصادی میدان میں تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے متحرک کردارکو سراہا اورپڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پاکستانی خواہش کو احسن اقدام قراردیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں