تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دو منٹ پہلے چھٹی کرنا سرکاری ملازمین کو مہنگا پڑ گیا

ٹوکیو: جاپان میں سرکاری ملازمین کو مقررہ وقت سے دو منٹ پہلے چھٹی کرکے گھر واپس جانے پر سزا کا سامنا کرنا پڑگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ جاپان کے چیبا پریفیکچر میں فوناباشی سٹی کے بورڈ آف ایجوکیشن میں پیش آیا، سرکاری ملازمین مقررہ وقت سے دو منٹ گھر واپس چلے جاتے تھے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مئی 2019 سے لے کر جنوری 2021 تک ایسے 316 کیسز سامنے آئے ہیں جہاں سرکاری ملازمین وقت سے پہلے گھر چلے گئے۔

متاثرہ ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ وقت سے دو منٹ پہلے اس لیے آفس سے نکلتے تھے کیونکہ انہیں بس وقت پر مل جاتی ہے، تاہم اگر دیر کریں تو پھر بس کے لیے مزید آدھے گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔

تحقیقات پر پتا چلا کہ حاضری مینجمنٹ کے انچارج ہی حاضری کے اس فراڈ میں ملوث رہے ہیں کیونکہ وہ ہر ملازم کی حاضری کو دو منٹ پہلے ریکارڈ کرتے تھے اور خود بھی بس کے لیے دو منٹ پہلے ہی نکل جاتے تھے۔

بورڈ نے انچارج کی تنخواہ کاٹ لی جبکہ دیگر ملازمین کو بھی وارننگ دے دی گئی۔

Comments

- Advertisement -