The news is by your side.

جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہشمند

اسلام آباد : جاپان کے بی ایس پی انوسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے جاپانی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ، جاپان کے بی ایس پی انوسٹمنٹ گروپ کے وفد نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں بی ایس پی انوسٹمنٹ گروپ نے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جاپانی سرمایہ کاروں کےفیصلےکاخیرمقدم کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کو ضروری اقدامات جلد اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جاپان،پاکستان کادیرینہ دوست ملک ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں جاپان کےتعاون کوانتہائی قدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ، اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا، دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا اور معیشت کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرنے والے منصوبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں