تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

نوبل انعام یافتہ ماہر طبیعات چل بسے

ٹوکیو: جاپان کے معروف سائنسدان اور طبیعات میں نوبل انعام حاصل کرنے والے کوشیبا مساتوشی چل بسے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوشیبا مساتوشی ٹوکیو کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی عمر چورانوے برس تھی، معروف سائنسدان نے نیوٹرینو آسٹرونومی کی داغ بیل ڈالی تھی جس میں نیوٹرینوز کہلانے والے بنیادی ذرات کے مشاہدے کے ذریعے ستاروں کے ارتقا کے نظام کا جائزہ لیا جاتا ہے، اسی تحقیق پر انہیں سنہ دوہزار دو میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

مساتوشی نے یونیورسٹی آف ٹوکیو کے پروفیسر کے عہدے پر فرائض ادا کرتے ہوئے دنیا میں پہلی بار کامیابی سے نیوٹرینوز کا مشاہدہ کیا تھا، یہ مشاہدہ ایک بڑے زیر زمین آلے کی مدد سے کیا گیا تھا، جسے وسطی جاپان کے گِفو پریفیکچر میں نصب کیا گیا تھا۔Japan Nobel laureate Koshiba who found neutrinos dies at 94|Arab News Japanنوبل انعام ملنے پر کوشیبا نے انعام کی رقم سے بنیادی سائنسز میں تحقیق کو فروغ دینے کی غرض سے ایک فاؤنڈیشن قائم کی تھی، اس فاؤنڈیشن نے ہائی اسکول اور یونیورسٹی کے طلبا کے لیے جاپان بھر میں ایک سو سے زائد لیکچرز کا اہتمام کیا ہے، تاکہ طلبا کو سائنس سے لطف اندوز ہونے میں مدد دی جا سکے۔

Comments

- Advertisement -