اسلام آباد (13 اپریل 2026): وزیراعظم شہباز شریف اور جاپانی ہم منصب سانائے تاکائیچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے ٹیلیفون کیا اور پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
جاپانی وزیراعظم نے جنگ بندی اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نےعلاقائی استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے قیام امن کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کیلیے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر چند روز میں سعودیہ جائیں گے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


