تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کرونا وبا کے دوران جاپان کا غیرملکیوں کیلئے بڑا اقدام

ٹوکیو : جاپان نے پانچ مختلف چیزوں کو کرونا وائرس کا معاون قرار دیتے ہوئے عوامی آگاہی مہم شروع کردی تاکہ کرونا کی دوسری لہر کے پھیلاو سے بروقت بچا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر پھیلی ہوئی ہے تاہم کچھ ممالک اب بھی دوسری لہر کی لپیٹ میں آنے سے بچے ہوئے ہیں جن ایک جاپان بھی ہے اور جاپانی حکومت دوسری لہر سے بچنے کےلیے عوامی آگاہی مہم بڑھانے پر کام کررہی ہے۔

حکومت نے جانب سے عوام کو پانچ طرح کی صورتحال کو انفیکشن کا خطرہ بڑھانے کا موجب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں موجود غیر ملکی باشندوں کو بھی معاونت فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ سماجی اجتماعات، شراب نوشی، کام کی جگہوں پر گھلنا ملنا، تمباکو نوشی اور تنگ جگہ پر مختلف افراد کا رہنا انفیکشن بڑھنے کا باعث بن سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کو غیر ملکیوں میں موجود انفیکشنز کے کلسٹرز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کرونا اور انفیکشن سے متعلق معلومات تک رسائی میں کس طرح مدد فراہم کی جائے۔

Comments

- Advertisement -