تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

منفرد و اچھوتے ذائقے والی سافٹ ڈرنکس

ٹوکیو : جاپانی سافٹ ڈرنکس کمپنی ‘کیمورا بیوریج’ ملک بھر میں اپنے منفرد ذائقوں والی مشروبات کے باعث مشہور ہے، جو مچھلی کے انڈوں اور اچار کے ذائقے والی سافٹ ڈرنکس بھی بناتی ہے۔

لوگ دن بھر میں کسی بہ کسی قسم کی سافٹ ڈرنکس کو یقیناً استعمال کرتے ہوں گے، دنیا بھر میں چند مشہور سافٹ ڈرنکس موجود ہیں جو تمام ممالک میں فروخت کی جاتی ہے البتہ کچھ ممالک نے مقامی سطح پر اپنے برانڈ بھی متعارف کروائے ہوئے ہیں لیکن بعض مقامی سطح بھی مشہور نہیں ہوپاتے۔

جاپانی شہری بھی مقامی سطح پر سافٹ ڈرنکس کی کمپنی کئی سال پہلے متعارف کرائی تھی جسے اب جاپان سمیت دنیا بھر کے 40 ممالک میں فروخت کی جارہی ہے البتہ پاکستانی شہری ان مشروبات سے متعلق واقف نہیں ہوں گے۔

جاپان کے علاقے شیزوۤوکا پریفیکچر میں واقع کیمورا بیوریج نامی سافٹ ڈرنکس کمپنی جس سے عالمی سطح پر تو کم لوگ واقف ہیں لیکن جاپان میں یہ اپنے منفرد اور اچھوتے ذائقوں کے باعث بہت مشہور ہے۔

اس کمپنی کے سافٹ ڈرنکس کا ذائقہ ایسا ہوتا ہے جس کا کوئی اور سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنی تصور بھی نہیں کرسکتی، کیمورا بیوریج کی تیار کردہ مشروبات میں ‘اچاری سافٹ ڈرنک’ تو بہت مشہور ہے جبکہ مچھلی کے انڈوں والی اور آلو کے چپس جیسے ذائقوں والی سافٹ ڈرنکس خاصی پسند کی جاتی ہیں۔

مذکورہ کمپنی کے ذائقوں کی فہرست یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ کیمورا بیوریج 100 سے زائد انوکھے ذائقوں والی سافٹ ڈرنکس تیار کرتی ہے جس میں "کری کولا، میلن بریڈ کولا (خربوزے اور ڈبل روٹی کی خوشبوں سے ملی جلی مشروب)، یہاں تک کہ کمپنی ‘ایل کولا’ بھی تیار کررہی ہے۔

ان سافٹ ڈرنکس کی خاص بات یہ ہے کہ اتنے منفرد اور اچھوتے ذائقوں کے باوجود بھی انہیں بد ذائقہ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ کیمورا بیوریج کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ماہرین نے ایسے ہر ایک منفرد ذائقے کو بہت تحقیق کے بعد حتمی شکل دی ہے۔

Comments

- Advertisement -