تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جاپانی وزیرِ دفاع نے سیلف ڈیفنس فورسز کو سخت حکم جاری کر دیا

جاپان کے وزیرِ دفاع ہامادا یاسوکازو نے سیلف ڈیفنس فورسز کو حکم دیا ہے کہ آنے والے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیرِ دفاع ہامادا یاسوکازو نے شمالی کوریا کی جانب سے 31 مئی سے 11 جون کے درمیان ایک مصنوعی سیارہ داغنے کے منصوبے کا اعلان کیے جانے کے بعد یہ حکم جاری کیا ہے۔

جاپان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شاید شمالی کوریا مصنوعی سیارہ مدار میں ڈالنے کے بہانے بیلسٹک میزائل داغنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

وزیرِ دفاع ہامادا کے حکم کی بدولت سیلف ڈیفنس فورسز شمالی کوریا کے ایسے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرسکیں گی جس کے جاپانی علاقے کے اندر گرنے کا امکان ہو۔

اگر شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ کیا تو ان میزائلوں کو جاپانی علاقے کے اُوپر فضائی حدود، اس کے خصوصی اقتصادی زون اور ملک کے نزدیک گہرے سمندر میں تباہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -