تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

جاپان کا ’’خود کار روبوٹک ڈرائیونگ‘‘ ٹیکنالوجی سے متعلق اہم فیصلہ

جاپان نے خود کار ڈرائیونگ (بغیر ڈرائیور چلنے والی کار) ٹیکنالوجی کے تجارتی عمل کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیر معیشت نِشی مورا یاسو توشی نے کہا ہے کہ حکومت سیلف ڈرائیونگ یعنی خود مختار ڈرائیونگ اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجیز کے تجارتی لین دین کے عمل کے جلد حصول میں مدد دینے کی غرض سے گاڑیوں کی صنعت کے ساتھ بات چیت کو فروغ دے گی۔

جاپانی وزیر نے گزشتہ دنوں کیلیفورنیا کی سلیکون ویلی میں قائم ایک موٹر کار کمپنی کے تحقیقی اور ترقیاتی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہیں پیداوار اور نظم و انصرام کیلئے کمپنی کی جدید ترین روبوٹک ٹیکنالوجی کی ترقی سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دنیا کی گاڑیوں کی صنعت کے قائد کے طور پر جاپان کو جلد از جلد خودکار ڈرائیونگ سمیت دیگر جدید ترین ٹیکنالوجیز کے تجارتی لین دین اور اس کے فروغ میں مدد دینے کی غرض سے تبادلہ خیال کرنا چاہیے۔

اس موقع پر نِشی مُورا نے خود چلنے والی ایک گاڑی پر سواری کی جس کی عام سڑکوں پر آزمائش کی جا رہی ہے جس کے بعد انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ خود مختار ڈرائیونگ ایک حقیقت بن رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -