تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جاپان کا معمر شہری دنیا کا طویل العمر شخص قرار

ٹوکیو: جاپان کے معمر ترین شہری نے ماسازونوناکا نے دنیا کا سب سے طویل عمر شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے اُس وقت جاپانی شہری کو دنیا کا طویل العمر شخص قرار دیا کہ جب اسپین سے تعلق رکھنے والے 113 سالہ فرانسکو نیونر رواں برس فروری میں انتقال کرگئے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کے مطابق ماسازونوناکا کا تعلق جاپان سے ہے اور اس وقت اُن کی عمر 112 سال اور اس وقت دنیا کے کسی بھی ملک کا شہری اتنی عمر کا نہیں ہے۔

عالمی ریکارڈ اندراج کرنے والی ٹیم نے ماسازونوناکا کو  دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیتے ہوئے اعزازی سرٹیفیکٹ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسازو پچیس جولائی 1905 کو جاپان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 26 برس کی عمر میں شادی کی جس کے بعد اُن کے 5 بچے پیدا ہوئے۔

جاپان کے معمر ترین شہری 112 سال کی عمر میں بھی صحت یاب زندگی گزاررہے ہیں تاہم جسمانی پٹھے اور اعضاء کمزور ہونے کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں اور وہ اپنی آمد و رفت کے لیے وہیل چیئر استعمال کرتے ہیں۔

ماسازنوناکا سمجھتے ہیں کہ نے اپنی طویل عمری اور صحت مند زندگی کا راز ہر کھانے کے بعد میٹھا کھانا  اور روزانہ کی بنیاد پر گرم پانی سے غسل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں طویل العمر بزرگ موجود ہیں تاہم چاپان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں بڑی تعداد میں بزرگ شہری موجود ہیں جو اپنی زندگی کی سو سے زائد بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اردگرد کا ماحول آب و ہوا کے ساتھ طرز زندگی اور کھانے پینے میں عادات انسان کو طویل عمر دے سکتی ہیں اس کے علاوہ روز مرہ کی زندگی میں خوش رہنے سے بھی عمر لمبی ہوتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -