جڑانوالہ واقعے پر بعض حکومتوں کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑانوالہ کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ واقعے نے پاکستان بھر کے مسیحیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، جڑانوالہ کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، عدم برداشت، پُرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قیادت اور پورے معاشرے نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
عدم برداشت، پُرتشدد کارروائیاں پاکستانی معاشرے کے اخلاق کے لیے ناقابل قبول ہیں، انصاف کے پہیے رواں دواں ہیں، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے تک حکومت پاکستان آرام سے نہیں بیٹھے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ واقعے نے رواداری، باہمی احترام کے بین المذہبی مکالمے کو بھی زندہ کیا ہے۔