site
stats
بلوچستان

گوادر کی تاریخ میں جشن آزادی کی سب سے بڑی ریلی

کوئٹہ : گوادر میں ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے عظیم الشان جشن آزادی کار اور موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی.

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی ریلی گوادر کے علاقے کشتی چوک سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی گوادر پورٹ کے قریب ختم ہوگئی،ریلی میں بچے،خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی.اس موقع پر لوگوں نے پاکستانی جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے جب کہ ملی نغموں پر رقص کررہے تھے.

ذرائع کے مطابق جشن آزادی کی یہ ریلی گوادر کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی جس میں‌سیکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شامل تھیں جس میں شرکا پاکستانی جھنڈے بلند کیے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے.

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برس سے بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کے باعث جشن یوم آزادی کی تقریبات میں رکاوٹ ڈالی جاتی رہی ہیں‌ تاہم پاک فوج کی جانب سے ضرب عضب کے آغاز کے بعد سے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو تباہ کرنے کے بعد آج بلوچستان میں ہر جگہ سبز ہلالی پرچم اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ لہرا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top