تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

لاہور میں ’’جشن بہاراں‘‘ کا آغاز آج سے ہوگا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج سے جشن بہاراں کا آغاز ہو رہا ہے جو 12 مارچ تک منایا جائے گا افتتاح نگراں وزیراعلیٰ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج سے جشن بہاراں کا آغاز ہو رہا ہے۔ افتتاحی تقریب جیلانی پارک میں منعقد ہوگی افتتاح نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کریں گے۔

جشن بہاراں کی تقریبات ایکسپو سینٹر، گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک، شاہی قلعہ، ہاکی اسٹیڈیم، نیشنل ہسٹری میوزیم میں منعقد ہوں گی۔

جشن بہاراں کے تمام ایونٹس میں شہریوں کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔ میلے میں مقامی کھانے اور ثقافتی رنگ نمایاں نظر آئے گا۔ ثقافتی، دستکاری اور کھانوں کے اسٹالز ہوں گے۔

Comments