سابق آستریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی 26 مارچ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 11 کی نئی فرنچائز حیدرآباد کے ہیڈ کوچ کے طور پر چارج سنبھال سکتے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی پی ایس ایل 11 میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اس سے قبل گلیسپی پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ تھے جنہیں اپریل 2024 میں گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے وائٹ بال ٹیم کی قیادت کی تھی۔
تاہم دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گلیسپی نے پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11، غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع، آخری تاریخ کیا ہے؟
پی ایس ایل کے تاریخی 11 ویں ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو آٹھ ٹیمیں شرکٹ کریں گی جس میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائزز کے طور پر شامل ہوں گے۔
فواد سرور کی ملکیت حیدرآباد نے 1.75 بلین روپے کی بولی کے ساتھ نیلامی جیت کر فرنچائز کو حاصل کیا۔
پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخوں کی بھی تصدیق کردی، جو 11 فروری کو نیلامی ورکشاپ کے دوران ہوگی۔
اس سیشن کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کی اور اس میں آٹھوں فرنچائز کے نمائندوں، پی ایس ایل حکام، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ارکان، پی سی بی کے حکام اور دیگر کیپڈ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


