تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جیسن ہولڈر نے پاکستان ٹیم کو خبردار کردیا

ڈربی: ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے شکست کھانے کے بعد ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان کو خبردار کردیا، ہولڈر نے کہا کہ انگلینڈ سے شکست کی وجہ بند کمروں میں رہتے ہوئے ذہنی کوفت کو قرار دیتے ہیں۔

جیسن ہولڈر کے مطابق کمرے کی کھڑکی کھول کر باہر صرف گراؤنڈ کا نظر آنا ذہنی دباؤ کا باعث بنا، کورونا کی وجہ سے ٹیموں کو انگلینڈ میں بائیو سیکیور ماحول میں رکھا گیا.

واضح رہے کہ انگلینڈ میں موجود ٹیمیں بائیو سیکیور ماحول کے تحت باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، پاکستان ٹیم بھی اسی ماحول میں پانچ اگست سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

گرین شرٹس اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچز کی ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی، اسٹیورٹ براڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ بین اسٹوکس مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

Comments

- Advertisement -