تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...
Array

اہم انگلش کھلاڑی دورہ پاکستان اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جارح مزاج اوپننگ بیٹر جیسن روئے کو پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ ٹیم کا اعلان جمعہ کو کیے جانے کا امکان ہے، تاہم سلیکٹرز نے جیسن روئے کو خراب کارکردگی کے باعث ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیسن رائے مختصر طرز کی کرکٹ میں انگلینڈ ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں اور انگلینڈ کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا ہے، تاہم انگلش اوپنر کی گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے، انگلینڈ کے ہوم سیزن میں کھیلے گئے 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں رائے نے 12.7 کی اوسط سے صرف 78 رنز بنائے جبکہ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی صرف 78 رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی جگہ ڈیوڈ ملان، فل سالٹ اور الیکس ہیلز کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -