بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

جیسن روئے کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے اسٹار اوپنر بیٹر جیسن روئے کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

پی ایس ایل 11 کے لیے  اوپنر بیٹر جیسن روئے نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا ہے، انہیں یو اے ای کے محمد وسیم کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

 کنگز کی جانب سے کرکٹر کو کراچی پہنچنے پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔

خزیمہ بن تنویر کی جگہ ٹیم انتظامیہ فی الحال متبادل تلاش کررہی ہے اور اس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض ڈیوڈ وارنر انجام دے رہے ہیں۔

کنگز اسکواڈ: ڈیوڈ وارنر کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی، عباس آفریدی، معین علی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، اعظم خان، سلمان علی آغا، شاہد عزیز، احسان عادل، میر حمزہ، ایڈم زمپا، عاقب الیاس، ریزا ہینڈرکس، رضوان اللہ، ہارون ارشد اور محمد حمزہ شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں