جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

جسپریت بمراہ نے ٹیمبا باووما سے معافی مانگ لی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ (16 نومبر 2025): بھارتی پیسر جسپریت بمراہ نے پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما کو بونا کہا تھا لیکن کیا انہوں نے نازیبا تبصرے پر معافی مانگی؟

جنوبی افریقہ نے بھارت کو کولکتہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی عبرتناک شکست دے دی۔ تاہم یہ میچ پہلے روز میزبان فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے مہمان کپتان ٹیمبا باووما کے قد پر کیے جانے والے نازیبا تبصرے کے باعث یاد رکھا جائے گا۔

یہ شرمناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب میچ کے 13 ویں اوور میں بمراہ کی گیند ٹیمبا باووما کے پیر پر لگی اور پیسر نے ان کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کا ریویو لینے کے لیے وکٹ کیپر رشبھ پنت سے مشورہ کیا۔

اس موقع پر دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہو گئی جس میں وہ واضح طور پر جنوبی افریقی کپتان کے قد پر نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’’بونا‘‘ کہتے سنائی دیے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بمراہ پر دنیا بھر سے شائقین کرکٹ نے تنقید کی۔

تاہم آج جب جنوبی افریقہ میچ جیتا تو جسپریت بمراہ کو حریف کپتان ٹیمبا باووما کے گلے میں ہاتھ ڈال کر ان سے بات کرتے دیکھا گیا۔

یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد کی رائے کے مطابق اس موقع پر پیسر نے خوشگوار انداز میں مہمان کپتان سے اپنے نازیبا ریمارکس پر معذرت کی ہے۔

تاہم ویڈیو سے اس بارے میں کوئی مصدقہ رائے قائم نہیں کی جا سکتی کہ کیا واقعہ بمراہ نے اپنے نازیبا ریمارکس پر معافی مانگی یا پھر پروٹیز کپتان کو میچ جیتنے پر مسکراتے ہوئے صرف مبارکباد پیش کی۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں