پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

جسپریت بمراہ کے پیر پڑنے پڑتے ہیں! بھارتی آل راؤنڈر نے ایسا کیوں کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی آل راؤنڈر شردل ٹھاکر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ جسپریت بمراہ کے پیر پڑنے پڑتے ہیں۔

بی سی سی آئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جسپریت بمراہ لارڈز میں ہونے والے ٹیسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، ساتھ ہی وہ بھارتی آل رائونڈر شردل ٹھاکر کے ساتھ گرائونڈ میں آتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں بمراہ نیٹ میں بولنگ کرتے نظر آئے، اتنے میں شردل آتے ہیں اور ان کے پیر چھوتے ہیں جس پر بمراہ انھیں ازراہِ مذاق لارڈ کہتے ہیں اور ساتھ ہی لارڈز گرائونڈ کا بھی ذکر کرتے ہیں۔

ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے شردل کہتے ہیں ابھی جسپریت بمراہ کے پیر پڑنے پڑتے ہیں، نمبر ون ٹیسٹ بولر ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ان کا بڑا پن ہے۔

جسپریت بمراہ کہتے نظر آتے ہیں کہ جہاں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوا وہیں میں جیت گیا، اس ویڈیو کو کچھ دیر قبل ہی بی سی سی آئی نے اپ لوڈ کیا ہے جس پر شائقین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف 10وکٹیں لینے والے آکاش کو کینسر میں مبتلا بہن نے میچ سے قبل کیا پیغام دیا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں