تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’جسپریت بمرا ٹوٹ کر فارغ ہوجائے گا‘

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے انجری کے شکار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا سے متعلق دعویٰ کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتی صحافی وکرانت گپتا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر بھارت نے بمرا کو مسلسل میچ کھلائے تو وہ ایک سال کے اندر ٹوٹ کر فارغ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمر کی انجری کے شکار بمرا کو اب سنبھل کر کھیلنا ہوگا انہیں پانچ میں سے تین میچ کھلائیں اور دو میں آرام کروادیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جب کمر کی تکلیف ایک بار ہو تو پھر وہ پیچھا نہیں چھوڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این بشپ، کیوی فاسٹ بولر شین بونڈ بھی کمر کی تکلیف کا شکار رہے بمرا کو اب یہ سوچنا ہے کہ میں میچ کھیلوں ، آرام کروں اور ری ہیب میں جاؤں۔

واضح رہے کہ وکرانت گپتا نے ہی یہ خبر دی تھی کہ جسپریت بمرا ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ محمد سراج یا محمد شامی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -