بھارت کی جانب سے امریکا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی۔
بھارت اور امریکا کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا تیسرا میچ جاری ہے، بھارت کی پلیئنگ الیون میں جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج کو شامل کیا گیا ہے۔
جسپریت بمراہ وائرل بخار میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں امریکا کے خلاف میچ نہیں کھلایا گیا ہے۔
فاسٹ بولر نے جمعہ کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ٹیم کے تربیتی سیشن میں شرکت کی تھی لیکن پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تھا۔
جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں بھارت کے پاس صرف 13 مکمل فٹ کھلاڑی رہ گئے ہیں، آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نے ابھی تک ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے کیونکہ وہ بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں فٹنس کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی
گزشتہ روز بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر تصدیق کی تھی کہ ہرشیت رانا گھنٹے کی انجری کی وجہ سے میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ فاسٹ بولر جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
ہرشیت رانا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد محمد سراج کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
بھارت کے اسکواڈ میں سوریا کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل (نائب کپتان)، رنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، محمد چاکروتی سن، ورونشنگ سن، رنکو سنگھ شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


