ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

بیٹا کرکٹر بنے گا یا نہیں؟ جسپریت بمراہ کا حیران کن بیان!

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(9 فروری 2026): بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے اپنے بیٹے کے مستقبل سے متعلق حیران کن بیان دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے حال ہی میں ہربھجن سنگھ کے شو میں انٹرویو دیا اس دوران کھلاڑی نے اپنے بیٹے، انگد، کے مستقبل اور کرکٹر بننے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے بیٹے کو باؤلر یا بیٹر بنانا چاہیں گے، تو بمراہ نے ایک دلچسپ اور سبق آموز جواب دیا۔

بمراہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں چاہتا ہوں  کہ میرا بیٹا کرکٹ سے دور ہی رہے تاکہ اس کے جسم کو اتنی تکلیف اور مشقت نہ جھیلنی پڑے جتنی ایک پروفیشنل کرکٹر کو کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ ان کا بیٹا ایک بااخلاق اور بہترین انسان بنے۔بمراہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ اگر وہ بڑا ہو کر کرکٹ کا انتخاب کرتا ہے، تو وہ اس کی مکمل رہنمائی کریں گے، لیکن فیصلہ انگد کا اپنا ہوگا۔

جسپریت بمراہ کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے، جہاں مداحوں کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے اور سب سے پہلے انہیں ایک اچھا انسان بنانا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں