سوشل میڈیا کے اس دور میں جون ایلیا کو بے پناہ پذیرائی اور مقبولیت ملی ہے۔ مداح، بالخصوص نوجوان اُن سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں اور ان کی شاعری یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ پر شیئر کرتے ہیں۔ لیکن ادبی حلقوں میں یہ سوال بھی کیا جاتا ہے کہ جون ایلیا کو یہ شہرت ان کی شاعری کی بدولت ملی ہے، یا یہ اُن کی شخصیت کا کرشمہ ہے؟
آڈیو رپورٹ سنیے:


