The news is by your side.

Advertisement

جاوید اکبر ریاض ایس ایس پی ملیرتعینات ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی : جاوید اکبر ریاض کو ایس ایس پی ملیر تعینات کر دیا گیا، جاوید اکبر کو راؤ انوار کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید اکبر ریاض کو راﺅ انوار کے معطلی کے بعد ایس ایس پی ملیر تعینات کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اس سے قبل جاوید اکبر ریاض ایس ایس پی اسپیشل برانچ میں اپنے فرائض سرا نجام دے رہے تھے۔

یادرہے کہ چند روز قبل ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے راﺅ انوار کو معطل کر دیا تھا۔


مزید پڑھیں : پولیس کے ہاتھوں خواجہ اظہار گرفتار، ایس ایس پی راؤ انوار معطل


دوسری جانب راﺅ انوار نے آج معطلی کا حکم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، جسے سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : ایس ایس پی راؤ انوار کی معطلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور


ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میری معطلی غیر قانونی ہے، مجھے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے پر معطل کیا گیا، خواجہ اظہار کی گرفتاری قانون کے عین مطابق تھی، گرفتاری کو جواز بنا کر معطل کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں