تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بڑی تبدیلی، جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

اسلام آباد : حکومت نے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کو عہدے سے ہٹا دیا اور جاوید غنی کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایف بی آر میں بڑی تبدیلی کردی گئی، چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور جاوید غنی کو ایف بی آر کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

جاویدغنی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ نوشین جاویدکو سیکریٹری نیشنل ہیرٹیج اینڈکلچرڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے گزشتہ روز جاوید غنی کی تعیناتی کی منظوری دی۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں نوشین جاوید امجد کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، نوشین جاوید گریڈ 22 کی ان لینڈریونیو سروس کی افسرہیں، شبرزیدی غیرمعینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے، جس کے باعث نوشین جاوید قائمقام چیئرپرسن کےطورپرکام کررہی تھیں۔

خیال رہے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں تھے ، جس کے بعد حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر پر غور کرنا شروع کردیا تھا۔

یاد رہے کہ 6 مئی 2019 کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ایف بی آر کے اندرونی حلقوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔