اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، مریم نواز،سعدرفیق ،احسن اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ، جاوید ہاشمی ملتان میں نوازشریف
کیلئےجلسے کا اہتمام کرینگے ، نوازشریف جلسے میں جاوید ہاشمی کی شمولیت کاباقاعدہ اعلان کرینگے۔

این اے149سے جاویدہاشمی کسی صورت قبول نہیں، ن لیگی بلدیاتی نمائندے

یاد رہے کہ 2 روز قبل جاویدہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کےمعاملے پربلدیاتی نمائندوں کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں ن لیگی بلدیاتی نمائندوں کے جاویدہاشمی کے خلاف نعرے لگائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ این اے149سے جاویدہاشمی کسی صورت قبول نہیں، جاویدہاشمی پہلےبھی ن لیگ سےغداری کرچکے ہیں، حلقہ 149کا ٹکٹ شیخ طارق رشید کو دیاجائے۔

واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی سیٹ سے استعفیٰ دیتے ہیں، خوشی سے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے کر عوام کے پاس جارہا ہوں۔

جس کے بعد پی ٹی آئی نے جاویدہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی تھی اورانہیں شوکازنوٹس جاری کیا تھا۔


مزید پڑھیں : جاویدہاشمی کاتحریک انصاف کی صدارت سےمستعفی ہونےکااعلان


بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف صدر جاویدہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں